ڈینگی مچھر سے پھیلنے والی امراض کو روکنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرعملی اقدامات کرنا ہوں گے، ڈپٹی کمشنر

منگل 10 جولائی 2018 23:50

جھنگ ۔10 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر سے پھیلنے والی امراض کو روکنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرعملی اقدامات کرنا ہوں گے اور اس بارے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ ضلع جھنگ میں ابھی کوئی بھی ڈینگی کا مریض رپورٹ نہیں ہواہے تاہم ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی اختیار کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈینگی کے تدارک بارے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت ، تعلیم، ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ ضلع جھنگ کا ڈینگی فری ہونا ہمارے لئے کریڈٹ کی بات ہے محکمہ صحت اور انکے ورکر اس کامیابی کے مستحق ہیں۔

انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت کو ڈینگی کے خاتمہ اور روکتھام کیلئے جدید آلات اور مشینری بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ڈینگی مہم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر ڈینگی کے حوالہ سے شعور اجاگر کر رہی ہیں اب شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرااور خشت رکھیں اور نشیبی جگہوں پر پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کی سرویلنس کیلئے روزانہ کی بنیاد پر حساس مقامات کا وزٹ کریں اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے مشنری جذبہ کے تحت کام کریں۔ بعد ازاں محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں