پٹرولنگ پولیس نے کار برآمد کر کے چور گرفتار کر لیا

منگل 10 جولائی 2018 23:50

جھنگ ۔10 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) پٹرولنگ پولیس چوکی حویلی بہادر شاہ نے تعاقب کر کے مسروقہ کار برآمد کر لی اور کار چور کو گرفتار کرکے پنجاب پویس کے حوالے کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق پٹرولنگ پولیس کو اطلاع ملی کہ کار چور چوری شدہ گاڑی لے کر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کار کو چور سمیت ملہوانہ موڑ ٹال پلازہ کے قریب پکڑ لیا۔ ملزم نے کار سڑک سے اُتارکر کماد کے کھیتوں میں چھپنے کی کوشش کی مگر اُسکی یہ کوشش ناکام بنادی اور کار چور کو پکڑ کار سمیت پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بشارت جو کہ میانوالی کا رہائشی ہے نے کار سرگودھا سے چوری کی تھی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں