مجلس وحدت المسلمین نے شیخ وقاص اکرم کی حمایت کا اعلان کردیا

بدھ 11 جولائی 2018 23:36

جھنگ۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) مجلس وحدت المسلمین نے جھنگ کے حلقہ این اے 115پر آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ حمایت کا اعلان مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سیداسد عباس نقوی نے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی،ضلعی سیکرٹری جنرل انتخاب خان بلوچ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی ترجمان ایم ڈبلیو ایم طاہر خان بلوچ سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ مجلس وحدت المسلمین کے راہنمائوں نے کہا کہ این اے 115سے ہم آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مقامی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کومل کرملک دشمن قوتوں کو شکست دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے اور اس کے امن کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں