اسسٹنٹ کمشنر ز کا حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے فول انتظامات کی چیکنگ کیلئے دورہ

بدھ 11 جولائی 2018 23:37

جھنگ۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز نے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے فول انتظامات کی چیکنگ کیلئے دورہ کیا اور ان پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن کے شفاف اور غیر جانبدارانعقادکے لئے انتظامیہ بھرپور تعاون کر رہی ہے تاہم تمام ضروری انتظامات قبل از وقت مکمل ہونے چاہییں۔

ضلع بھر کے تمام حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی جائیگی اور دیگر انتظامات بھی جلد مکمل کئے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر وں کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر حساس پولنگ اسٹیشنز کا ذاتی طور پر معائنہ کریں اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں