ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا دورہ

جمعرات 19 جولائی 2018 23:53

جھنگ ۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے زیر تکمیل منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز انجینئر زاور ورکروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر مذکورہ منصوبوں کے متعلقہ افسران ،سپشل برانچ اور حساس اداروں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس دوران بتایا گیا کہ حویلی بہار شاہ پاور پلانٹ پر چائنیز انجینئرز اور دیگر سٹاف کی حفاظت کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس ، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ اور مقامی پولیس کے اہلکارتعینات کئے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیںمذکورہ ترقیاتی منصوبوں کے داخلی راستہ پر خصوصی چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جاتی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید بتایا کہا کہ دونوں منصوبوں کے اطراف کے علاقوں میں پولیس اوردیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کے ذریعے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو آپس میں موثر رابطہ کار کے تحت سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چائنیز انجینئر زاور دیگر ورکروں کی سیکورٹی انتظامات کی ذاتی طور پرنہ صرف نگرانی کریں گے بلکہ وقتا فوقتا موقع پر جاکر گرائونڈ چیکنگ بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں