جھنگ،ڈپٹی کمشنر کا شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشن کا معائنہ

جمعہ 20 جولائی 2018 23:47

جھنگ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشن کا اچانک معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں 1210پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جس میں سے 169پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیتے ہوئے Aکیٹگری میںشامل کئے گئے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر چار چار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں جن کی کل تعداد 676ہے۔ کیمروں کی تنصیب کا کام 22جولائی تک مکمل کر لیا جائیگا ۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ 277پولنگ اسٹیشن Bکیٹگری جبکہ 761پولنگ اسٹیشن Cکیٹگری میں شامل ہیں۔ ان تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کے فو ل پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ چار دیواری ، بجلی، ٹھنڈا پانی اور واش رومز سمیت تمام ضروری بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 1210پولنگ اسٹیشنز میں 3008پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں 1613مردانہ اور1395زنانہ پولنگ بوتھ شامل ہیں ۔تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔دریں اثناء انہوںنے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج آدھیوال چوک ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ سٹی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ سائی سنگھ میں قائم پولنگ اسٹیشنز کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں