جھنگ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرضلع بھر کے 17میدواروں کو 1 لاکھ55 ہزار روپے جرمانہ

جمعہ 20 جولائی 2018 23:47

جھنگ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرضلع بھر کے 17میدواروں کو 1 لاکھ55 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران جن میں حلقہ 114 NAسے مخددم سید فیصل صالح حیات کو25 ہزار، NA114سے صاحبزادہ محبوب سلطان اور NA115سے شیخ وقاص اکرم کو 20،20ہزار،چیئرمین میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ مہر لیاقت علی ڈب کو20 ہزار،چیئر مین میونسپل کمیٹی جھنگ شیخ نواز اکرم کو10ہزار،116 NAسے محمد آصف معاویہ اورصائمہ اختر بھروانہ کو5، 5ہزار، NA115سے غلام بی بی بھروانہ کو 5ہزار روپے،پی پی 125سے فیصل حیات جبوانہ کو5 ہزار،پی پی 128 سے ظہوراحمد ساجد جنجوعہ کو 5ہزار،پی پی 124 سے سید علی اکبر شاہ کو 5ہزار،پی پی 124 سے غلام احمد گاڈی کو5 ہزار،پی پی 129 سے میاں محمد قمر حیات کاٹھیا کو 5ہزار،پی پی 129سے محمدآصف کاٹھیا کو5ہزار،پی پی 126 سے راشدہ یعقوب شیخ کو5ہزار،پی پی 127سے سید محمد حیدر علی بخاری کو5 ہزار،پی پی 129سے مادھول لال حسین کو 5ہزار جرمانہ کیا .ڈ پٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ ضلع میں صاف شفاف منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد کو ہر صورت میںیقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں ضلع میں 14 مانیٹرنگ ٹیمیں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں