جھنگ،اب تک 46خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈ بنائے جا چکے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر

جمعہ 20 جولائی 2018 23:47

جھنگ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) سپر یم کو رٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے خواجہ سرائوں کے شنا ختی کارڈ بنانے کے عمل کوتیز کر دیا گیا ہے اور اب تک 46خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈ بنائے جا چکے ہیں جب کہ آٹھ کے کیسز نادرا کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ اس کے لئے بھرپور مہم چلا ئی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹر سو شل ویلفیئراظہر عباس عادل نے خواجہ سرائوں کے شنا ختی کارڈ کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا ۔

اس مو قع پر، نمائندہ این جی اوز محمد ریاض نول اوردیگر متعلقہ افسران سمیت خواجہ سراوں کے نمائندے بھی مو جو د تھے -ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل نے مز ید کہا کہ خواجہ سراوں کے رجسٹریشن کے عمل کو انتہائی سنجید گی اور ذمہ داری سے لیا جارہا ہے انہوںنے کہا کہ خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکی عزت و تکریم کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی طرف سے انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائینگی اور خواجہ سرا اپنی کمیونٹی میں قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے بھی آگاہی پیدا کریں۔ ضلع جھنگ میں اب تک 54 خواجہ سرا رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈ کی سہولت کے لئے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں آگاہی سیل فنکشنل کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ خواجہ سرا ئوں کو آگاہی دینے کیلئے شہر کے اہم مقامات اورچوکوں پر بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں جبکہ مختلف اداروں میں اس حوالہ سے آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں