جھنگ،ضلعی پولیس نے الیکشن 2018کیلئے سیکورٹی پلان کا اعلان کردیا

منگل 24 جولائی 2018 23:40

جھنگ۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) ضلعی پولیس نے الیکشن 2018کیلئے سیکورٹی پلان کا اعلان کردیاہے۔ ضلع بھر کے 1210پولنگ اسٹیشنز کے لئی5625افسران و ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ جھنگ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ضلع کے 1210 پولنگ سٹیشنز کو اے بی اور سی کٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق A کٹیگری کے 170پولنگ سٹیشنز، Bکٹیگری کے 278اور C کٹیگری کے 762پولنگ سٹیشنز ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی کے حوالے سے جھنگ کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اور ہر سب سیکٹر 10سے 12پولنگ سٹیشنز پر مشتمل ہو گا۔سب سیکٹر کا انچارج سب انسپکٹر یا اے ایس آئی عہدہ کا افسر ہوگا۔ ہر سب سیکٹر میں ایک موبائل افسر ہمراہ نفری اور 2موٹر سائیکل سوار گشت کریں گے۔ایکشن ڈیو ٹی کے لئے تمام تھانہ جات میں لیڈیز پولیس بھی بھجوائی جائے گی۔قومی رضاکاروں کی فورس بھی مختلف مقامات پر ڈیوٹی دیں گے ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں چیکنگ پوائنٹس پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں