جھنگ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکا ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کادورہ

منگل 24 جولائی 2018 23:40

جھنگ۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویا نے ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑکے ہمراہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا اچانک دورہ کیا اور پولنگ اسٹیشن پرکئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر محمد اعظم سرویا نے کہا کہ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد کیلئے تمام ترانتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن کے سلسلہ میں تمام انتخابی عملہ کی ضروری تربیت سمیت بنیادی و ضروری اقدامات مکمل ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ الیکشن کے انعقاد میں تمام متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنی ہیں اور مشترکہ طور پر کاو ش کرنی ہے کہ الیکشن پرامن اور شفاف ہوں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں