یوم شہداء پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 4 اگست 2018 21:01

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) یوم شہداء پولیس کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یاد گار شہدا کو سلا می دی گئی اور شہداء کے لواحقین میں تحائف اور رقوم تقسیم کی گئیں۔ ڈی پی او جھنگ شاکر حسین داوڈ کی جانب سے پولیس لائنز میں شہداء کی یاد گار پر سلامی کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی بعد ازاں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جھنگ پولیس کے شہدا ء کے خاندانوں میں تحائف اور رقوم تقسیم کی گئیں ۔

اس موقع پر ڈی پی او نے جھنگ پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور انکے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے شہیدوں پر فخر ہے اور شہیدوں کا شہریوں کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کر نے کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کے شہداء کے لواحقین کے لئے ان کے گھر کے دروا زے ہر وقت کھلے ہیں اور انکے لئے مفت تعلیم اور صحت کی فراہمی میری اولین ترجیحات ہیں ایسے پرو گرامز کے انعقاد سے جہاں شہداء کی یاد تازہ ہوتی ہے وہیں انکی فیملیز کی مالی معاونت بھی ہو جاتی ہے ۔

تقریب میں ڈی پی او شاکر حسین داوڈ ، چیئر مین ضلع کونسل با بر خان سیال ،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ارشدعلی وڑائچ،ضلع بھر کے ڈی ایس پیز ،پولیس افسران ،سماجی شخصیات اور شہداء کے لواحقین نے شر کت کی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں