مون سون شجر کاری کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے وسیع پیما نے پر درخت لگانے کی مہم شروع

ہفتہ 4 اگست 2018 21:01

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی کی ہدایت پرمون سون شجر کاری کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے وسیع پیما نے پر درخت لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ضلع کی تمام فیکٹریوں میں 15سو سے زائد پودے لگائے جائینگے۔اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریزمحمد متین اصغر نے شکرگنج ملز کے احاطہ میں کین پام کا پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل منیجر ایڈمن شکر گنج ملزحسین ملک اور دیگر متعلقہ افسران اورسٹاف بھی موجود تھا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریزمحمد متین اصغر نے کہا کہ درختوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ درخت ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ پاکستان کو سرسبزو شاداب رکھنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کی قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شجر کاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور انہیں پروان چڑھانے کیلئے انکی حفاظت کو یقینی بنائیں۔انہوںنے شہریوں سے کہا کہ وہ بھی اپنے گھروں اور باغیچوں میں دستیاب جگہوں پر پودے لگائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں