جشن آزادی کے سلسلہ میںڈسٹرکٹ کونسل سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 22:28

جھنگ۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جشن یوم آزادی پاکستان کی71 سالہ تقریبات قومی جوش و جذبہ اور پر عزم طریقے سے منانے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ کونسل سیکرٹریٹ میں قومی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی تھے جبکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاکر حسین داوڑ،چیئرمین ضلع کونسل بابرعلی خان سیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد زاہد اختر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد احمد خان،اسسٹنٹ کمشنرشہزاد محبوب،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر رائو شکیل احمد،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرحبیب بٹر،وائس چیئر مین ضلع کونسل ،نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی اسلم بھروانہ ، معاویہ اعظم، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہرعباس عادل اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122انجینئر علی حسنین کے علاوہ محکمہ تعلیم، جنگلات ،ماحولیات سمیت دیگرمختلف محکموں کے افسران،کارکنان پاکستان ، طلباء و طالبات اور معززین شہر ، اساتذہ کرام،طلباء و طالبات اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق صبح 8:58پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جس کے بعد پولیس اور ریسکیو1122کے دستوں نے سبزہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔تقریب میں ضلع بھر سے شرکت کرنے والے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے ، ترانے، ٹیبلوزاورحب الوطنی پر مبنی تفریحی پروگرام پیش کئے۔ضلع کونسل کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پیغام دیا کہ ہم ملک وقوم کی ترقی اور سلامتی کی خاطر جانوں کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور خون کے آخری قطرے تک ملک وقوم کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

چیئر مین بابر خان سیال نے شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے بے مثال قربانیاں دیکر ہمارے لئے علیحدہ آزاد ایک ایسی ریاست دی ہے جس کی حفاظت کیلئے محکمہ پولیس ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے نوجوانوں کوپاکستان کی تعمیرو ترقی اور مستقبل میں آگے بڑھنے کا پیغام دیا اور کہا کہ 14 اگست ہما ر ے ملی جذ بے کو ابھا ر تا ہے اوریہ احسا س دلا تا ہے کہ آزا د ی کی کیا اہمیت ہے۔ تقریب کے اختتام پرشجر کاری مہم کے حوالہ سے ضلع کونسل کے سبزہ زار میں پودا لگایا اوراس موقع پر پاکستان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لئے دعائیںبھی مانگی گئی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں