یوم آزادی کے موقع پرڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوکا کرسچن کالونی جھنگ سٹی چرچ کا دورہ

منگل 14 اگست 2018 22:28

جھنگ۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) یوم آزادی کے موقع پرڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی ڈی پی او شاکر حسین داوڑ کے ہمراہ کرسچن کالونی جھنگ سٹی چرچ گئے جہاں انہوں نے محسن پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو ایک علیحدہ خود مختار اسلامی ریاست پاکستان قائم کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیااور مسیحی برداری کو کہا کہ انکے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائیگااور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔

دریں اثناء وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور انہیں مٹھائی ،کھانا اوردیگرسامان تقسیم کیا۔یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے صنعت زاراور دارالامان میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورخواتین اور بچیوں میں مٹھائی، پھل اور تحائف تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے روٹری کلب کے زیر اہتما م فوڈ سنٹر سیٹ IIIمیں جشن آزادی کے حوالہ سے پودا لگایا۔

علاوہ ازیں بلدیہ حکام کی معاونت سے جھنگ، شورکوٹ،احمدپور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقدہوئیں اور اس حوالہ سے تمام تقریبات جوش و جذبہ سے منائی گئی۔مزید برآں ضلعی عدلیہ کی طرف یوم آزادی کے موقع پرڈسٹرکٹ کورٹس کے احاطہ میں پرچم کشائی کی پروقارتقریب منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد اللہ سراج سمیت دیگر فاضل جج صاحبان امان اللہ، نادیہ صدیق اورصدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن سرفراز کھرل نے سبز ہلالی پرچم لہرایا اور شہدا ئے پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں