جشن آزادی کے سلسلہ میں مختلف کالجوں اور سکولوں میں تقریبات کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 22:28

جھنگ۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں مختلف کالجوں اور سکولوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدرمیں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل پروفیسر عابدہ شہباز نے کہا کہ آ زا د ی بڑ ی نعمت ہے وطن عزیز پاکستان ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے ، ہمیں ایما ن ،اتحا د اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنے ملک کو مضبو ط اور خوشحال بنا نے کیلئے بھرپور جد وجہد کے ساتھ ساتھ معا شر ے میں با ہمی تعاون اور خیر سگا لی کو فر وغ دینا ہو گا۔

گورنمنٹ پوست گریجویٹ کالج میں بھی پرچم کُشائی کا اھتمام کیا گیا جھاں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ملا خان حیدری نے قومی پرچم لہرایا اور اُسے سلامی دی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں