پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جھنگ آفس میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 22:28

جھنگ۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جھنگ آفس میں 14اگست کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے ان کے ساتھ ریسکیوسیفٹی آفیسر میڈم اضغری پروین اور کنٹرول روم انچارج طاہر بھی شامل تھے اس پروقار تقریب میں پرچم کشائی کی گئی ا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے پاکستان کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے آباواجداد نے اپنے جانیں قربان کی اور اس مملکت کی آبیاری ہمارے بڑوں نے اپنے خون سے کی آج ہم پر یہ فرض ہے کہ اس ملک کے لئے دن رات ایک کر کے کام کریں اور اس کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے ذریع نہ کریں کیونکہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہے اور آزاد قومیں ہمیشہ اپنے ملک کی حفاظت کے لئے اور آنے والی نسلوں کے لئے اس ملک کی ترقی کے لیے ہمیشہ جان ومال قربان کر دیں گے تقریب کے اختتام پر کیک کاٹاگیا اور پاکستان کے نام کا پودا لگایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں