تعلیمی روڈ میپ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران تندہی سے فرائض سرانجام دیں۔ڈپٹی کمشنرجھنگ

جمعرات 30 اگست 2018 00:00

جھنگ ۔ 29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ تعلیمی روڈ میپ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران تندہی سے فرائض سرانجام دیں۔ تعلیمی اداروں میں تمام تر توجہ طالب علموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر موکوز ہونی چاہیے اس ضمن میںکارکردگی نہ دکھانے والے اساتذہ اور ایجوکیشن آفیسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ تعلیم کی کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرمحمد عثمان اکرم، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی عطاء اللہ شاہ، ڈی او ز ، ڈپٹی ڈی اووزاور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزبھی موجو دتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے کہا کہ انرولمنٹ مہم کو ضلع بھر میں تیز کیا جائے اور 31اکتوبر تک 80ہزار بچوں کے داخلہ کا ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیا جائے۔

سی ای او ایجوکیشن عطاء اللہ شاہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع کے سرکاری سکولوں کی چاردیواری اورٹائلٹ بلاک کی تعمیرو مرمت کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے جبکہ حالیہ شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں 1لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے جس میں مختلف اقسام کے درخت اور پودے لگائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ سکولوں میں تعلیمی ہدف پورا کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ محنت اور عزم سے کام کریں۔

تعلیمی پالیسی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے محنت اور جذبہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اے ای اوز اپنا ٹارگٹ پورا کریں اور تعلیمی ہدف پورا نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ سکولوں میں بنیادی اور دیگرضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے تمام میسر وسائل بروئے کارلائے اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں