ڈپٹی کمشنر جھنگکا شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے یوسف شاہ روڈاو رٹوبہ روڈسمیت مختلف علاقوں کا دورہ

جمعرات 30 اگست 2018 00:00

جھنگ ۔ 29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے یوسف شاہ روڈاو رٹوبہ روڈسمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی انور بیگ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ وہ شہرکو کوڑاکرکٹ سے پاک کرنے اور صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

میونسپل کمیٹی کا عملہ روزانہ کی بنیادوں پر کام کر رہا ہے اور شہرکی سٹرکوں ،چوکوں اور گلیوں کو گندگی سے پاک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھو اکر شہر سے باہرمخصوص جگہوںپر ٹھکانے لگایاجائے گاتاکہ شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول میسر ہو۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ صفائی مہم میں انتظامیہ کا بھرپورساتھ دیں اور گھروں کا کوڑا کرکٹ بلدیہ کی طرف سے رکھے گئے کوڑا دان میں ڈالیں تاکہ گندگی نہ پھیلے اور شہرو گردونواح میںصفائی کی صورتحال کو موثررکھاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں