جھنگ،دو مختلف حادثات میں ایک بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی

جمعرات 30 اگست 2018 00:00

جھنگ ۔ 29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) دو مختلف حادثات میں ایک بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق18ہزاری کے علاقہ کوٹ شاکر خوشاب روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوروڈ پر کھڑے افراد پر الٹ گیا جسکے نتیجے میں ایک بچی فاطمہ دختر مشتاق حسین اور اسماعیل موقع پر جاں بحق ہو گئے ،جبکہ تین افراد شمشیر علی ولد احمد خان، محمد ریاض ولد غلام محمد، اور نرگس دختر محمد ریاض شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مدوکی روڈ پر موضع لک بڈھر کے قریب تیر رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پھسل گیا جس کے نتیجے میں تین افراد جبار ولد شریف ، خورشید بی بی ولد ظہور اور ارسلان ولد ظہور زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں