سی ای او ہیلتھ کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

ہفتہ 1 ستمبر 2018 21:45

جھنگ۔یکم ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2018ء) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد یونس رشید نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی ڈیوٹی چیک کی جبکہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی بھی عیادت کی اور ان سے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد یونس رشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا صوبہ کے بہتر علاج گاہ میں شمار ہے اور یہاں عوام کو علاج و معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے جسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے معاشرے کا ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔انہوںنے کہا کہ عوام میں صحت کی جدید ترین سہولیات کی بروقت فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دکھی انسانیت کو بلاتقریق صحت کی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی پروگرام پر عمل درآمد پر کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

انہوںنے مزید کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں میں جدید مشینری کی فراہمی سمیت مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے انتہائی کم وقت میں مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں جس کی بدولت سینکڑوں کی بجائے ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کو ہر قسم کے مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلع کے تمام ٹی ایچ کیوز اور دیہی و بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور عملہ کی تعیناتی کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات صحیح معنوں میںعوام تک پہنچ رہے ہیں اورخدمت خلق کے جذبہ کے تحت مریضوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی میں کبھی کمی نہیں آنے دی جائیگی۔ بعد ازاں انہوں نے علاج معالجہ کے حوالہ سے مریضوں کے تشخیص کے عمل کا جائزہ لیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں