موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے سے 4افراد شدید زخمی

پیر 3 ستمبر 2018 00:30

جھنگ۔2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2018ء) دو موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے سے 4افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹوبہ روڈ پر ٹلاں والے دربار کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمی ہو نے والوں میں18 سالہ رحمان، 35 سالہ حمیدہ بی بی، 11 سالہ للہ دتہ اور ایک 9سال کا بچہ منظور شامل ہے۔ زخمی افراد کو ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں