حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنرجھنگ

منگل 4 ستمبر 2018 00:05

جھنگ ۔3 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔عوام کو صحت کی جدید ترین سہولیات کی بروقت فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں باقاعدگی سے ہسپتالوں اور دور دراز علاقوں میں بنیادی و دیہی مراکز صحت کاباقاعدگی سے معائنہ کریں اور اس حوالہ سے انہیں مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کو بلاتقریق صحت کی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی پروگرام پر عمل درآمد پر کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔انہوںنے مزید کہا کہ ضلع کے ہسپتالوں کے مختلف شعبوں میں جدید مشینری کی فراہمی سمیت مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے انتہائی کم وقت میں مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں جس کی بدولت سینکڑوں کی بجائے ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کو ہر قسم کے مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلع کے تمام ٹی ایچ کیوز اور دیہی و بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور عملہ کی تعیناتی کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات صحیح معنوں میں عوام تک پہنچ رہے ہیں اورخدمت خلق کے جذبہ کے تحت مریضوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی میں کبھی کمی نہیں آنے دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں