ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ اجلاس

بدھ 5 ستمبر 2018 00:20

جھنگ۔04ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین کی زیر صدارت ایک اجلاس ہو ا۔ اجلاس میں ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیا۔ اجلاس میں تما م ونگ کے انچارجزاور شورکوٹ کے آفیسران بھی شامل تھے انہوں نے اپنے اپنے ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اس کا مقصد ایمرجنسی ریسپانس ٹائم کو بہتر ،ہمہ وقت تیاری اور خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ سروس کی کارکردگی کومزید بہتر بنانا ہے ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے میڈیا بیان میں ماہ اگست کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ میں 21405کالز موصول ہوئیں جن میں 2361ایمرجنسی کالز، 6133معلوماتی ،176 رونگ کالز جبکہ12735دیگر کالیں تھیں ریسکیو 1122نے جن2361 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں628روڈ ایکسیڈنٹ ،1332 میڈیکل ایمرجنسی427 افراد کو پیشہ وارانہ تربیت کی بدولت موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی 10آگ لگنے کے واقعات 76کرائم کالز اور309متفرق واقعات شامل تھے ۔

(جاری ہے)

04ڈوبنے کے واقعات اور02 بلڈنگ منہدم ہونے کے واقعات شامل ہیں اور ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج76.32کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج فیصد رہی 6.56اس کے علاوہ فائر ایمرجنسیز پر ریسپونڈ ٹائم 3.78فیصد رہا۔2039لوگوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال شفٹ کیاگیااور51لوگ مختلف حادثات میں اپنی جان کی بازی ہارگئے ۔علی حسنین نے بتایا کہ ریسکیورز اور کمیونٹی رضاکار عوام کے تحفظ اور کسی بھی ناگہانی ایمرجنسی صورت حال سے نبٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں اور عوام سے کی کہ وہ 1122نمبر کو صرف ایمرجنسی کے لئے ہی استعمال کریں تاکہ ریسکیو 1122 عوام کو بروقت رسپانس دے سکے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں