ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

جمعرات 6 ستمبر 2018 23:56

جھنگ۔6 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2018ء) ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایاگیا۔ اس سلسلہ میں پولیس لائنز اور سکولز میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا پودے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے سے جھنگ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شجر کاری کی گئی ، ہولو وے سکول، کیڈٹ کالج ،اسلامیہ ہائی سکول ،ڈگری کالج آدھیوال ،خواتین ڈگری کالج سمیت مختلف سر کاری و نجی سکولز و کالجز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جہاں بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے ۔

پولیس لائنز میں یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہداء کی بے لوث قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ۔پاکستان کا ہر شہری یوم دفاع کے موقع پر اپنے اپنے انداز میں قومی ہیروز کی لا زوال قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا نظر آ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں