پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جھنگ آفس شہدائے پاکستان کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

جمعرات 6 ستمبر 2018 23:56

جھنگ۔6 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جھنگ آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122جھنگ کی ہدایت پر 6 ستمبر شہدائے پاکستان کے لئے آفس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہدائے پاکستان کے لئے دعائے کروائی گی جس میں پاکستان کے لئے اپنے خون نذرانہ دینے والے شہداء اور پاکستان کی ترقی کے لئے دعا کروائی گی اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جھنگ علی حسنین کے علاوہ ریسکیو جھنگ کے آفیسران کے علاوہ تمام سٹاف نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیوز سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 6ستمبر 1965کو دشمن نے رات کی تاریکی میں ہماری ارض پاک پر اپنے ناپاک قدم رکھے لیکن دشمن یہ بھول گیا تھا کہ جس قوم سے لڑنے نکلا ہے وہ قوم ایک زندہ دل قوم ہے اور اس بات کا ثبوت بہت جلد دشمن کو پتہ لگ گیا جب منہ کی کھا کر بھاگا کیونکہ یہ قوم وطن کے لئے سچا جذبہ رکھتی ہے اور جنگ میں ہتھیاروں کے ساتھ جذبے بھی لڑتے ہیں جو پاکستانی قوم کے پاس ہیں اور ہم اس دن کو ارض پاک کے لئے اپنے خون کا نذرانہ دینے والے پاکستان کی افواج ، پولیس اور ریسکیورز کے جوانوں کی یاد کرتے ہیں کیونکہ وہ شہداء ہمارے لئے رول ماڈل ہیںاور عظیم قومیں کبھی اپنے شہداء کو نہیں بھولتی اور نہ خوان راہیگاں جانے دیتی ہیں اسکے بعد شہدائے کے نام کے پودے لگائے گئے اور دعا کی گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے ساتھ کنٹرول روم انچارج طاہر علی ، ٹی ایم آئی علی چنار اور میڈیا کوارڈینیٹر اعتماد احمد موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں