ڈپٹی کمشنر سے اراکین اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور فلاحی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ

جمعرات 6 ستمبر 2018 23:56

جھنگ۔6 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی سے ان کے آفس میں اراکین صوبائی اسمبلی فیصل جبوانہ ،آصف کاٹھیا ،محمدمعاویہ اعظم ،سابقہ ایم پی؂ اے شیخ یعقوب سمیت دیگر نمائندگان نے ملاقات کی۔ملاقات میں ضلع کے ترقیاتی منصوبوں اورفلاحی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اراکین اسمبلی اور انتظامیہ کی جانب سے اس بات کا عزم کیا گیا کہ عوام کی فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اورمنصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ اعلی معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین سہولتیں ملیں۔

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے ضلع پھر میںصفائی مہم جاری ہے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے 100روزہ پلا ن کے عمل درآمد پر کام جاری ہے جب کہ ضلع میں امن وامان،تعلیم وصحت سمیت تمام شعبوں میں حکومتی ترجیحات کے مطابق اقدمات کیے جارہے ہیں۔

ضلع کی بہتری اور مستقبل کے اہداف کے حصول کے لئے انتظامیہ عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر چل رہی ہے۔ارکین اسمبلی نے کہا کہخوشحال اورخود مختارنیا پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کے حصول کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے دن رات ایک کررکھا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں