جھنگ،تیز رفتار بس نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

ہفتہ 8 ستمبر 2018 23:34

جھنگ۔8ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2018ء) تیز رفتار بس نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثہ کا شکار ہونے والے تینوں افراد قریبی رشتہ دار تھے جو موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گذشتہ شب تقریبا ایک بجے چنیوٹ روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب المکہ بس کمپنی کی ایک تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

جن میں باپ ، بیٹا اور ماموں شامل ہیں۔ مرنے والے بد قسمت افراد ایک محفل میلاد سے واپس اپنے گھر اڈہ چھبیل جارہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں باپ ظفر اقبال عمر 40سال، بیٹا سعید اقبال عمر 20سال اور بیٹے کا ماموںطاہر عمر 25سال شامل ہیں بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے نعشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔ بعد ازاں ریسکیو 1122نے نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں