ریسکیو1122آفس میں فرسٹ ایڈ کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 8 ستمبر 2018 23:35

جھنگ۔8ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2018ء) ریسکیو1122آفس میں8ستمبر کو فرسٹ ایڈ کا عالمی دن منایا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین کی ہدایت پر فرسٹ ایڈ کے عالمی دن کے موقع پر کمیونٹی کے لوگوں کی اور تعلیمی اداروں میں فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کروائی گی اور پریس کلب جھنگ میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی سمینار میں فرسٹ ایڈ کی اہمیت پر لیکچرز دیئے گے اور فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ کروائی گی اس کے بعد عوام میں فرسٹ ایڈ کے حوالے سے آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گے ۔

(جاری ہے)

مزید برآںریسکیو آفس سے ایک آگاہی ریلی نکالی گی جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین ، کنٹرول روم انچارج طاہر علی اور میڈیا کوارڈینٹیر اعتماد احمد کے علاوہ ریسکیو سٹاف اور سول سوسائٹی نے حصہ لیا علی حسنین نے اپنے بیان میں بتایا کہ فرسٹ ایڈ کا مطلب کسی بھی حادثہ کے بعد کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے پاس پہنچنے سے پہلے مریض کو دی جانے والی ابتدائی امد اد ہے جس سے بہت سے مریضوں کو زیادہ نقصان سے بچایا جا سکتاہے اُنہوں نے کہا کہ فرسٹ ایڈ کے حوالے سے ریسکیو1122جھنگ کمیونٹی کو ٹریننگ کروا رہی ہے جس سے معاشرے کو محفوظ بنانے میں کمیونٹی معاون کار ثابت ہو سکتی ہے۔․

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں