ریسکیو1122نے محرم الحرام کے حوالے سے ایمرجنسی ڈیوٹی پلان ترتیب دیدیا

پیر 10 ستمبر 2018 23:41

جھنگ۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) ریسکیو1122نے محرم الحرام کے حوالے سے ایمرجنسی ڈیوٹی پلان ترتیب دیدیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ محرم الحرام میں یکم سے دس محرم تک ریسکیورز اہلکاروں کی ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ضلع بھر میں ہونے والی بڑی مجالس اور جلوسوں میں ریسکیورز ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دس محرم کو اہلکاروں کو جلوسوں میں ڈیوٹی کے علاوہ ریسکیوآفس میں اہلکاروں کو ہائی الرٹ رکھا جائیگا اور روٹین کی ایمرجنسیز بھی ڈیل کی جائیگی، جھنگ میں جلوسوں میں ریسکیو پوسٹیں بھی بنائی گئی ہیں اور ریسکیو ایمبولینسز اور فائر وہیکل بھی جلوسوں میں ساتھ ہوں گی، محرم الحرام کی ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی بھی کوتا ہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں