ڈی پی او نے پولیس لائینز میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 00:20

جھنگ۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے پولیس لائینز میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر پولیس افسروں کے علاوہ شہر کے معززین بھی موجود تھے۔ افتتاح کے موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کا قیام صدقہ جاریہ ہے۔ اور یہ مسجد پولیس اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے تمام پولیس ملازمین سے اپیل کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس کی تعمیر میں حصہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تعمیری کام کا جائزہ لیں گے اور انشاء اللہ یس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ بعد ازاں ڈی پی اہ نے زیر تعمیر پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا خدمت مرکز کے انچارج نے ڈی پی او کو پولیس خدمت مرکز کے کام اور سیکورٹی کے بارے میں بریفنگ دی جس پر ڈی پی او نے اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں