5 محرم الحرام کے تمام جلوس ہائے اور مجالس پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

ہفتہ 15 ستمبر 2018 23:42

جھنگ ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس نے ضلع میں امن و امان کی صورت حال کوبرقراررکھنے کے لئے 5 محرم الحرام کے تمام جلوس ہائے اور مجالس پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ سکیورٹی پلان کے مطابق 5 محرم الحرام سٹیلائیٹ ٹائون کا جلوس جو کہ انتہائی حساسیت کا حامل ہے پر 1 ایس پی ، 2ڈی ایس پی،6 انسپکٹرز،40 سب انسپکٹرز،22 اے ایس آئی،38 ہیڈکنسٹیبلان،398 کنسٹیبلان، 6 لیڈی کنسٹیبلان، 18 PQR ، 19 سپیشل فورس (کل544 ) افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

اسی طرح5 محرم الحرام بستی گھوگھے والی علاقہ تھانہ جھنگ سٹی سے نکلنے والے جلوس پر 1 ایس پی ، 1ڈی ایس پی،1 انسپکٹرز،22 سب انسپکٹرز،17 اے ایس آئی،23 ہیڈکنسٹیبلان،201 کنسٹیبلان 6 لیڈی کنسٹیبلان، 47 PQR (کل319 ) افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے .جلوس کے روٹ پر خفیہ کیمرے نصب کرنے کے علاوہ داخلی راستوں کو خاردار تار سے بند کرکے باہر سے آنے والے شرکاء کی شناخت اور تلاشی کو یقینی بنانے کے بعد انہیں داخل ہونے دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس دوران پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ مقامی تنظیموں کے رضا کاران اور سکائوٹس اپنی خدمات سرانجام دیںگے۔ جلوس اور مجالس کے دوران کسی مسلک کے خلاف نعرے بازی کی اجازت نہ ہوگی۔DPO صاحب جھنگ نے کہا کہ ضلع کا امن ہم سب کے لئے ضروری ہے لہذا عوام کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس سے بھر پور تعاون کیا جائے ۔ اور کسی قسم کی غلط افواہ پر کان دھرنے کی بجائے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں