ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

ہفتہ 15 ستمبر 2018 23:42

جھنگ ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ محمد نعیم شیخ نے سول جج محمد رفیق کے ہمراہ آج ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارشد علی وڑائچ سپرنٹنڈنٹ جیل، حسن نواز کاٹھیہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیونے محمد نعیم شیخ ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جھنگ کا پُروقار استقبال کیا۔ دوران وزٹ انہوں نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، ہسپتال ، نوعمر وارڈ اور مختلف بارکوں کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ اس موقع پرمحمد نعیم شیخ ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے جیل انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں