محرم الحرام میں امن و امان کی صورت کو بر قرار رکھنے کیلئے قومی رضا کاران فورس پنجاب پولیس کے شا نہ بشا نہ کام کر رہی ہے،انسپکٹر پی کیو آر

ہفتہ 15 ستمبر 2018 23:42

جھنگ ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) ڈ سٹرکٹ کمانڈر پولیس قومی رضا کاران ضلع جھنگ ڈاکٹر ذوالحسنین کی ہدایات کی روشنی میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورت کو بر قرار رکھنے کے لئے قومی رضا کاران فورس پنجاب پولیس کے شا نہ بشا نہ کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر پی کیو آر حکیم محمد آ صف نے ایک ماتمی جلوس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجالس و ماتمی جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری ایس او پیز کی روشنی میں اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں عشرہ محرم الھرام کے دوران امام بارگاہوں سمیت ضلع کے داخلی و خار جی راستوں پر ضلعی پولیس کے شا نہ بشا نہ فرائض سر انجام دئے جا رہے ہیں انشا ء اللہ عوام کے تعاون سے عشرہ محرم الحرام امن و امان کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں