ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سٹیلائٹ ٹاون میں پانچویں محرم کے جلسوں کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ

اتوار 16 ستمبر 2018 23:10

جھنگ ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے ہمراہ سٹیلائٹ ٹاون میں پانچویں محرم کے جلسوں کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور روٹس چیک کئے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ محرم الحرام کے اہم اور مرکزی جلوسوں میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات میں کسی لمحہ تعطل نہیں آنا چاہیے اور کنٹرول رومز کے ذریعے ہر لحاظ سے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے محرم روٹس پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی وپولیس انتظامیہ کو جلوس کی حفاظتی نقطہ نظر سے کڑی نگرانی کرنے اور ہمہ وقت فیلڈ میں رہ کر سیکیورٹی سٹاف کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ عزاداری جلوس ومجالس کے موقع پر مکاتب فکر کے علماء کرام کی موجودگی اور مذہبی رواداری کی بدولت محرم سیکیورٹی پلان کو کامیابی سے ہمکنارکیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے سٹیلائٹ ٹائون کے حساس ماتمی جلوس اور امام بارگاہ کے اطراف روٹس کا معائنہ کیا اور منتظمین کے تعاون سے نوجوان ،مر د و خواتین کی طرف سے جامع تلاشی کے بعد شرکا ء جلو س اورمجلس میں داخلہ کے عمل کو سراہا۔انہوںنے کہا کہ پولیس فورس کے جوان چاک و چوبند ہیں جن کو منتظمین اور دیگر شرکاء کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔ڈی پی او نے پولیس افسران کو سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مشکوک افراد پر گہری نظر رکھی جائے اور کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ جلوس کے راستوں کو ہمہ وقت کلیئر رکھاجائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شہزاد محبوب و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں