سول سروس افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں‘ ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:07

جھنگ ۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ سول سروس افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں‘ قومی ترقی میں سول سروسز کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ یہ بات انہوں نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے زیر تربیت افسران سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شہزاد محبوب بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ زیر تربیت افسران فیلڈ کا وزٹ کریں تاکہ فیلڈ میں ٹرینگ کے ساتھ صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور انتظامی دفتر معاملات میں بھی مہارت حاصل ہو۔ انہوںنے کہا کہ افسران کو سروسز کے ہر پہلو سے آگاہ ہونا چاہیے تاکہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی ضلع اور ڈویڑن میں سب سے زیادہ ذمہ داریاں ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اس ضمن میں سروسز ڈلیوری میں بہتری لانے کیلئے چین آف کمیونیکیشن کو بہتر کریں لوگوں سے اخلاق سے پیش آئیں اور رویہ درست رکھتے ہوئے اپنے تجربہ اور ذاتی دلچسپی سے عوام کو مستفید کریں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں