عوامی حلقوںکی یوم عاشورہ پر امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانے پرپولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:07

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) عوامی حلقوں نے محرم الحرام اور خصوصی طورپر یوم عاشورہ کو امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانے پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی قیادت میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کر دیاہے کہ جھنگ مکمل طوپر امن کا گہوارہ بن چکاہے ‘ عوامی حلقوں کی جانب سے عاشورہ کے روز فیسکو،پی ٹی سی ایل، سول ڈیفنس، ہیلتھ، ریسکیو1122 اوربلدیاتی اداروں کے عملہ کی محرم روٹس کی کلیئرنس اور صفائی ستھرائی کے کام بروقت تکمیل کی بھی تعریف کی گئی۔

(جاری ہے)

مزید براں ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے اپنے ایک بیان میں جھنگ کے عوام کے جذبہ رواداری کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ جھنگ کی عوام اور علمائے کرام مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے اس جذبہ کو جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی طرف سے مثبت رپورٹنگ اور پولیس و انتظامیہ سے بھرپورتعاون کو سراہا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں