جھنگ‘متوقع سیلاب کے پیشِ نظر پیشگی انتظامات کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:07

جھنگ ۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) متوقع سیلاب کے پیشِ نظرپیشگی انتظامات کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات دے دی گئیں ۔ فی الحال سیلاب کا خطرہ نہیں لیکن ہمیں اپنی تیاریاں مکمل رکھنی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں کہ دریائوں میںپانی کے متوقع اضافہ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کریں۔

حفاظتی بندوں کی مضبوطی کو وقتاً فوقتاًچیک کیا جائے اور اس ضمن میں کسی جگہ کوئی خامی یا کمی نظر آئے تو اسے فوری طورپر مرمت کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع جھنگ میں ممکنہ سیلا ب اور بارشوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور تمام محکمہ جات ہمہ وقت چوکس رہیں اور اس بابت امدادی کاروائیوں کیلئے استعمال ہونے والی مشینری اور آلات بھی درست حالت میں موجود رکھیں جبکہ ضلع اور تحصیل ہیڈکوارٹر پر فلڈ کنٹرول رومز قائم کردئیے گئے ہیں تمام محکمے ان سے بھی رابطہ میں رہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے سیلاب کی صورتحال بارے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہو گا۔ اس حوالہ سے تمام امور کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران،محکمہ پولیس، ہیلتھ، ایجوکیشن، ریسکیو1122، سوشل ویلفیئراور محکمہ پاپولیشن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں