سائلین کے مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے کھلے ہیں، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 27 ستمبر 2018 23:58

جھنگ۔27 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ سائلین کے مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے کھلے ہیں۔ عوام کی شکایات کے ازالہ اوران کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے جارہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے اپنے دفترمیں سائلین کی شکایات پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس میں صبح 10بجے سے دوپہر 12بجے تک عوامی شکایات سننے کیلئے دروازے کھلے رہیں گے تاکہ حکومت عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صحت ،تعلیم ،صاف پانی سمیت تمام سہولیات فراہمی کے لئے پھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اس ضمن میںکسی قسم کی سستی ،لاپرواہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایات ڈیسک بھی قائم کر دیاگیا ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں