معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے۔پنجاب شفافیت و معلومات تک رسائی کا قانون2013ایک بہت ہی جاندار قانون ہے۔اسسٹنٹ کمشنر

جمعہ 28 ستمبر 2018 23:08

جھنگ۔28 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء)سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تسنیم علی خان نے کہا کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے اور اس سلسلہ میںپنجاب شفافیت و معلومات تک رسائی کا قانون 2013ایک بہت ہی جاندار قانون ہے جس کے تحت معلومات فراہم نہ کرنیوالے افسران کیخلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے اب چونکہ چیف کمشنر سمیت انفارمیشن کمشنرز کی تعیناتی عمل میں لائی جاچکی ہے جس سے اسکی عملداری میں بہتری آئیگی انہوںنے مزید کہا کہ انکے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں شہریوں کی جانب سے کسی بھی قسم کی درخواست پر فوری معلومات فراہم کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر منیر احمد خان سدھانہ نے قانون کی افادیت اور مختلف عدالتی فیصلوں کی روشنی میں اسکے ارتقا ٴپر روشنی ڈالی اور کہا کہ عوامی شمولیت سے حکومتی معاملات بہتر بنائے جاسکتے ہیں ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر رائو شکیل احمد نے کہا کہ شہریوںکو چاہیے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے اس قانون کا استعمال کریں،سابق چیئرمین پریس کلب حاجی منظور انور نے معلومات تک رسائی کے ارتقائی مراحل کے بارے بتایا اور کہا کہ قانون بارے عوام میں آگہی پیدا کی جائے، سوشل ویلفیئر آفیسر اسد سرفراز نے کہا کہ ملک میں خواندگی کی شرح کم ہونے کے باعث ایسے قوانین بارے عوام کو شعور دینا بہت ہی مشکل کام ہے تاہم سی پی ڈی آئی کی جانب سے اس سلسلہ میں کی گئی کاوشیں قابل صد تحسین ہیں سابق ممبر ضلع کونسل محترمہ بلقیس اختر ہاشمی نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں درجنوں درخواست ارسال کی ہیں اور سالوں قبل بھیجی گئی ان درخواستوں پر اب بھی ایکشن لیا جارہا ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ قانون اب اپنا رستہ بنا رہا ہے قبل ازیں سی پی ڈی آئی کے سینئر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر فیصل منظور نے سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے ملک میں نافذ معلومات تک رسائی کے مختلف قوانین بارے بتایا اورانکی آگہی کیلئے سی پی ڈی آئی کی جانب سے کی جانیوالی مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں