جھنگ کی بہتری اور تعمیرو ترقی کیلے ہمہ وقت کوشاں ہیں ، صوبائی وزیر کوآپریٹو

اتوار 30 ستمبر 2018 21:40

جھنگ ۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو پنجاب مہر اسلم بھروانہ نے کہا ہے کہ جھنگ کی بہتری اور تعمیرو ترقی کیلے ہمہ وقت کوشاں ہیں ، صوبہ اور ملکی سطح پر جھنگ کا نام نمایاں کریں گے ۔ ضلع کی تعمیرو ترقی کے لئے معاشرے کا ہر فرداپنا حصہ ڈالے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے کیا۔

اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ ، چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال، چیئر مین بلدیہ شیخ محمد نواز اکرم، سابق ایم پی اے شیخ محمد اکرم اور جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران ، تاجر برادری ، صنعت کاراور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر مہر اسلم بھروانہ نے جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیااور مبارکباد دی۔

ا نہوںنے کہا کہ وہ ضلع اور تاجر برادری کی ترقی کیلئے شب و روز محنت اور لگن سے کام کریں اور ضلع میں بزنس گروتھ کو بڑھائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنے ضلع کی ترقی کے مشن کو آگے بڑھانا نہیں بلکہ پسماندگی کا خاتمہ کرکے مکمل ترقی یافتہ ضلع بناناہمارا مشن ہے۔ آج ہم اس بات کا عزم کریں کہ حکومت نے ہمیں جو ٹاسک دیا ہے اسے بلا امتیارکامیاب بنانے میں معاشرے کا ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ڈیم بنانے کا معاملہ سنجیدگی سے لیا ہے جو ضرور بنے گا۔ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا تو ہمارے کسان اور کاشتکار بھائی بھی خوشحال ہونگے۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوآنہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری عزت اور ہماری پہچان جھنگ سے ہے ۔ جھنگ کی عوام نے مشکل وقت میں حالات کا مقابلہ کیا جن کی بدولت آج ہم اپنی ترقی کی منازل دیکھ رہے ہیں۔

جھنگ اب امن کا گہوارہ بن چکا ہے جو تاجر برادری اور صنعت کاروںکی ترقی کے لئے نیا قدم ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دیں۔دریں اثناء چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال اور نومنتخب عہداران نے ضلع کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کے حوالہ سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعدازاں جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران نے مہمانان خصوصی میں شیلڈ بھی پیش کیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں