اسسٹنٹ کمشنرز نے تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے گرینڈ کریک ڈائون شروع کر دیا

اتوار 30 ستمبر 2018 21:40

جھنگ ۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی ہدایات پر ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز نے تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے گرینڈ کریک ڈائون شروع کر دیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تحصیلوںکی خوبصورتی بحال رکھنے کیلئے کسی کوتجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ عوام کی سہولیات کے پیش نظر ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کیلئے بسوں،ویگنوںاوررکشہ اسٹینڈ کو چوکوں اور سڑکوں سے فوری طورمنتقل کیا جائیگا۔

اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنراحمد پور سیال محمد سرور نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ گڑھ موڑ، لیہ روڈ اوراس کے اطراف تجاوزات کے خلاف ایکشن لیا اور وارننگ جاری کی ہے کہ وہ آئندہ تجاوزات کو قائم کرنے سے باز رہیں ورنہ انکے خلاف بلاامتیازسخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کیلئے غیر قانونی تھڑوں اور کھوکھا جات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ بسوں،ویگنوںاوررکشہ اسٹینڈ کو چوکوں اور سڑکوں سے فوری طورمنتقل کیا جائیگا جبکہ دیگررکاوٹوںکے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔

اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل کو تجاوزات سے پاک کیا جائیگااور اس حوالہ سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات کے خاتمہ کے حوالہ سے غلہ منڈی جھنگ کا دورہ کیا جہاں انہوںنے غیر قانونی دکانداراور مالکان کو نوٹس جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں