جھنگ،تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز

بدھ 3 اکتوبر 2018 00:00

جھنگ ۔2 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغازکر دیا ہے ۔حکومت کے سو روزہ پلان کے تحت ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔جھنگ صدر ، ریلوے پھاٹک سے ایوب چوک تک اور فیصل آباد روڈ پر مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ، آپریشن میں بلدیہ جھنگ کی ہیوی مشینری نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تجاوزات آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔آپریشن کے دوران انتظامیہ کے افسران نے بتایاکہ گرینڈ آپریشن کے دوران کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیںاور اس حوالہ سے تجاوزات کے خلاف عوام میں بھرپور مہم چلائی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ شہر کے چوکوں اور شاہرات کو پرانی حیثیت میں بحال کیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر نے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹا لینے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کے تعاون کو سراہا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں