جھنگ،پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں افتتاح

بدھ 3 اکتوبر 2018 00:00

جھنگ ۔2 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں افتتاح کیا ۔ رکن صوبائی اسمبلی محمد معاویہ اعظم ، پراجیکٹ منیجر پی کے ایل آئی ، سی ای او ہیلتھ، ایم ایس ڈی ایچ کیو سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹرکے قیام سے یہاں کی عوام ہیپاٹائٹس کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم ہونگی ۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں ماہر ڈاکٹرز، جدیدطبی آلات سمیت تمام ضروری سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں تاکہ یہاں کی عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر علاج کی سہولیات میسر ہو۔ انہوںنے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کے شعبہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔ ہسپتالوں میں مفت ادویات اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سرکاری ہسپتالوں پر عوام کو اعتماد بڑھ رہا ہے جوکہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں