تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ، 350کنال سرکاری اراضی واگزارکرا لی،ڈپٹی کمشنرجھنگ

بدھ 3 اکتوبر 2018 00:02

جھنگ ۔2اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا ،ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی ہدایت پر ضلع کی چاروںتحصیلوں میںاسسٹنٹ کمشنر ز کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاری رہی ہیں ۔اس ضمن میں شہر میں بھکر روڈاور کچہری روڈسمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ گزشتہ روز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ضلع بھر میں کروڑوں روپے کی 350کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ۔ تجاوزات آپریشن کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروںاور ریڑھی بانوں کو 52ہزار8سور وپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق تجاوزات کے خاتمہ تک انتظامیہ کی کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

تجاوزات کے خاتمہ کیلئے عوام میں بھرپور آگہی مہم شروع کی جائیگی ۔سرکاری زمینوں پر ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر نے رضاکارانہ طورپر تجاوزات ہٹالینے والے دکانداروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ آئندہ تجاوزات قائم کرنے سے مکمل پرہیز کریں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں