جھنگ،اینٹی سموگ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالہ سے ضلع اور تحصیل سطح پر کمیٹیاں بنا دی گئیں

بدھ 3 اکتوبر 2018 00:02

جھنگ ۔2اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت اینٹی سموگ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالہ سے ضلع اور تحصیل سطح پر کمیٹیاںبنا دی گئیں۔

(جاری ہے)

ضلعی عمل درآمد کمیٹی کے کنوینئر ڈپٹی کمشنر ہونگے جبکہ اراکین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر، سی ای او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، سیکرٹری آر ٹی اے، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ، ڈی ایس پی ٹریفک، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ہونگے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات کمیٹی کے سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ اسی طرح تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کے زیر نگرانی چھ رکنی عمل درآمد کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔مذکورہ کمیٹی اینٹی سموگ ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں