حکومت پنجاب معذوراور خصوصی افراد کے بحالی کے منصوبوں پر گراں قدر فنڈزفراہم کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر

پیر 8 اکتوبر 2018 23:09

جھنگ۔8اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب معذوراور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے منصوبوں پر گراں قدر فنڈزفراہم کر رہی ہے،اس ضمن میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالہ سے پاکستان بیت المال، پنجاب بیت المال ،محکمہ زکوة اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی بھی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے گراں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شہزاد محبوب ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر الطاف حسین اور ضلعی چیئر مین بیت المال عشرت بھٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے معذور اور خصوصی افراد کی رجسٹریشن، خدمت کارڈ کے اجراء اور بحالی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ معذور اور خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں جن کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے خدمت کارڈ کے اجراء کے حوالہ تفصیلی بریفنگ دی اورمزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی افرادکی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کاانعقاد کیا جا رہا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں