موضع بلو شہابل میں ڈسپنسر ی کا افتتاح کر دیاگیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:04

جھنگ ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) موضع بلو شہابل میں ڈسپنسر ی کا افتتاح کر دیاگیا ۔موضع بلو شہابل میں رورل ڈسپنسری کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی محترمہ غلام بی بی بھروانہ نے کیا اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر یونس رشید ،چیئرمین یونین کونسل 7سید فرخ حسنین بخاری،ڈاکٹر سید مسرت الحسنین بخاری،سید نزاکت الحسنین،سید غلام شبیر شاہ،سید احسان الحسن،ڈسپنسری عملہ اور علاقہ معززین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایم این اے محترمہ غلام بی بی بھروانہ نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی عوام کو صحت،علاج و معالجہ کے حوالہ سے بہترین سہولیات اور ادویات فراہم کرنے میںکوئی کوتاہی نہ کی جائے اور لوگوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیئرمین یونین کونسل 7سید فرخ حسنین بخاری نے کہا کہ عرصہ دراز سے ڈسپنسری قائم تھی مگر فعال نہ تھی انہوںنے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کو علاج معالجہ کے غرض سے دوسرے علاقوں یا شہر کے ہسپتالوں کی طرف رخ کرنا پڑتا تھا انہوں نے کہا کہ خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ڈسپنسری کو فعال کرنے کا مقصد علاقہ کے لوگوں کو دہلیز پر فوری طبی سہولیات فراہم کرنا تھا تاکہ لوگوں کا وقت اور پیسہ دونوں کو بچایا جاسکے سید فرخ حسنین بخاری نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کو دہلیز پر ان کے حقوق کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے ڈسپنسری کے فعال ہونے سے علاقہ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ سید فرخ حسنین ایک شفیق انسان ہیں اور لوگوں کے کے لیے دل میں درد رکھتے ہیں ڈسپنسری کوفعل کرنے میں ان کی کاوش کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے مستقبل میں عوام کے لیے مزید منصوبے لا کر عوام کی بنیادی ضروریات فراہم کرتے رہیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں