کوتوالی پولیس نے مخبری پر چھاپہ مار کت بذریعہ تاش جواء کھیلتے جواریوں کو دھر لیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 22:05

جھنگ ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) کوتوالی پولیس نے مخبری پر چھاپہ مار کر بذریعہ تاش جواء کھیلتے جواریوں کو دھر لیا۔

(جاری ہے)

کوتوالی پولیس کے سب انسپکٹر مظہر تبسم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر محلہ مرضی پورہ میں عبدالغفار وغیرہ کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے رقم جواء 26500اور گڈی تاش برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں