حکومت سموگ پر قابو پاکرشہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے متعدد عملی اقدامات کر رہی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:03

جھنگ ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) حکومت سموگ پر قابو پاکرشہریوں کو صاف ستھرا آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے متعدد عملی اقدامات کر رہی ہے۔سموگ کے خدشات کے پیش نظر 20اکتوبر سے 31 دسمبر تک پرانی طرز کے بھٹوں کو بند کردیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاء نے سموگ کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ صحت، ماحولیات،تعلیم، زراعت، چیف افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی ریونیو نے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے حکومت کی ہدایت پر نہایت سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ وہ فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگانے کیلئے کسانوں کو آگاہ کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ ہیلتھ، تعلیم، ماحولیات، میونسپل کمیٹی اور محکمہ سوشل ویلفیئر علیحدہ علیحدہ تحصیل لیول پر آگاہی سیمینار اورواک منعقد کریں گے۔ واک کے دوران سموگ کی وجوہات اور بچاؤ سے آگاہی کیلئے پمفلٹ تقسیم کیے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں