ڈی پی او جھنگقکا پولیس خدمت مرکز جھنگ کا دورہ ،مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:53

جھنگ ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑنے پولیس خدمت مرکز جھنگ کا وزٹ کیا۔ خدمت مرکز پہنچنے پر انچارج خدمت مرکز ثاقب علی نے ڈی پی او جھنگ کو خدمت مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی ، ڈی پی او جھنگ نے ملازمان سے سرکاری امور کے بارے پوچھا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔

انہوں نے پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں کے بیٹھنے کے انتظامات ، پینے کے لئے صاف پانی ، واش رومز اور صاف ما حول کا بھی بخوبی جائزہ لیا ،انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ انکے مسائل با آسانی حل ہو سکیں ۔ شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے جھنگ میں پولیس خدمت مرکز کو فعال کیا گیا ہے تا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت عوام کے روزمرہ کے مسائل ایک ہی جگہ پر حل ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، کلیئرنس سرٹیفکیٹس، اندراج کرایہ داران ، اندراج گھریلو ملازمہ ، وہیکل کلیئر نس سرٹیفیکیٹ ، جرم کی اطلاع ، سرٹیفکیٹس ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس ، انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس ، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس ، کریکٹر سرٹیفیکیٹ ، جنرل پولیس ویری فکیشن ، ایف آئی آر کاپی اور رپورٹ گمشدگی دستاویزات کا حصول با آسانی ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں